ہری پور میں زہریلا دودھ پینے سے 2 بچے جاں بحق

Sep 17, 2024 | 06:33 PM

ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ سرائے صالح کی حدودمیں زہریلہ دودھ پینےسے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کےمطابق ہری پور میں ہونے والے اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع پرتھانہ سرائے صالح پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ہری پور فوری موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارم کے لیےٹراما سنٹر  منتقل کردیں ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دودھ کا سٹاک قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں