کھلا  مین ہول ایک اور ماں کی گود اجاڑ گیا

Sep 17, 2024 | 08:22 PM

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)رائیونڈ کے علاقے میں کمسن بچی کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمسن بچی رائیونڈ کے علاقے میں واقع پارک میں کھیل رہی تھی کہ کھلے ہوئے مین ہول میں گرگئی۔

بچی کے گرنے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیوکو دی گئی جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے آکر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچی کی لاش گٹر سے نکال لی۔

مزیدخبریں