مرکزی مسلم لیگ کی سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،سیلابی علاقوں میں مزید خیمہ بستیاں بھی لگا دی گئیں۔ علی پور،جلال پور،سیت پور،ترنڈہ محمد پناہ میں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تیزی، نئی خیمہ بستیاں لگ گئیں، میڈیکل ٹیمیں بھی پہنچ گئیں، لودھراں اوربہاولپور میں مزید دومددگار سکولز کا افتتاح کر دیا گیا،مرکزی مسلم لیگ کی مرکزی و صوبائی قیادت بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی میں مصروف ہے،کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کرنے کے علاوہ کھانا بھی پہنچایا جا رہا ہے،مسلم ویمن لیگ بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں متحرک ہے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پرسیلاب متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ مزید دومددگار سکولز کا افتتاح کیاگیا،سیف اللہ قصوری،قاری یعقوب شیخ،محمد سرور چوہدری نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
