پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا نواں ایڈیشن27ستمبر کو شروع ہو گا
لاہور (پ ر) پاکستان انڈسٹریل ایکسپو (PIE 2025) کا نواں ایڈیشن 27 سے 29 ستمبر 2025 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا۔ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی یو اے ای – چائنا ٹائر اینڈ آٹو پارٹس ایکسپو کے تسلسل میں، PIE 2025 کا مقصد لاہور کو بین الاقوامی صنعتی تعاون کا نیا مرکز بنانا ہے، جبکہ آئندہ تقریبات سعودی عرب، کینیا اور جنوبی افریقہ میں بھی کی جائیں گی۔اس سال کی ایکسپو میں پاکستان اور چین کی 200 سے زائد معروف کمپنیاں شرکت کریں گی۔یہ اعلان لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو (ایک معروف چینی ایونٹ کمپنی) کے سی ای او مسٹر فا وینیان نے کیا۔ ان کے ہمراہ ان کی تنظیم کے مینیجنگ پارٹنر ارمغان مقیم، جامعہ سرگودھا کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس، کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چوہدری نعیم اختر اور ایورسٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر ذیشان ہاشمی موجود تھے۔مسٹر فا نے کہا کہ 2017 سے، پاکستان انڈسٹریل ایکسپو پاکستان میں صنعتی ترقی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ ہما کہ اس سال کی ایکسپو پہلے سے بڑی، بہتر، اور زیادہ مؤثر ہوگی۔
