دیانتدار قیادت کے بغیر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ممکن نہیں،ضیاء الدین
لاہور(پ ر)جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دیانتدار قیادت کے بغیر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ممکن نہیں۔جماعت اسلامی بغیر اقتدار اور محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ پاکستان کو ایک اسلامی، فلاحی اور خوشحال ریاست بنانے کے لیے ضروری ہے کہ دیانتدار اور باصلاحیت قیادت کو آگے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج کرپٹ، فرسودہ اور ناکام نظام مسائل کا حل نہیں بلکہ خود ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 148 کے ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ممبرز کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمد شوکت، صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ، اور امیر جماعت اسلامی پی پی 148 زبیر احمد نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاعوام کی خدمت مشن ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور سیف الرحمٰن، سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی لاہور چوہدری اسلم، حافظ عرفان سمیت مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے دوران عوامی کمیٹیوں کے منتخب عہدیداران سے حلف لیا گیا اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ ایماندار قیادت اور منصفانہ نظام کا قیام ہے، جو صرف جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہی ممکن ہے۔
