حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست، وکلا ء کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست پر اْن کے وکلا ء کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حسان نیازی کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی۔دو رکنی بنچ نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
