شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق غازی آباد میں عدنان سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں وقار سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں مظہر سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھاؤنی میں اسلم سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں نجم سے1لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ٹاؤن شپ اور بھاٹی گیٹ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ،راوی روڈ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
