عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے اقوا م متحدہ میں اپیلیں دائر کردی گئی 

          عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے اقوا م متحدہ میں اپیلیں دائر کردی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد، ڈاکٹر ایلس ایڈورڈز کے پاس دو باضابطہ اپیلیں جمع کرائی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر اپنے پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے اپنے والد کیلئے اپیل جمع کرائی جبکہ مریم وٹو نے اپنی بہن بشری بی بی کیلئے اپیل جمع کروائی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر عمران خان اور بشری بی بی کی غیر قانونی قید اور غیر انسانی سلوک کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کی اہلیہ کو بھی صرف اس کے حوصلے کو توڑ نے کیلئے قید کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا قوم عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -