شہباز شریف کی ایرانی صدرسے ملاقات، اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مسلم ممالک کے اتحاد پر زور

       شہباز شریف کی ایرانی صدرسے ملاقات، اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے مسلم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ د و نو ں رہنماؤں نے قطر کیساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا دوحہ عرب، ا سلا می سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا پاکستان ایران کیساتھ با ہمی د لچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کیساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

ملاقات

مزید :

صفحہ اول -