باڑہ ، غیر قانونی سٹینڈز اور اڈوں کے مالکان و منیجر ان کونوٹس جاری
باڑہ (نمائندہ پاکستان) تحصیل باڑہ باڑہ بازار میں غیر قانونی اڈوں اور سڑک پر پبلک ٹرانسپورٹ کے سٹینڈز کے خلاف سخت کارروائی کا نوٹس جاری کر دیا گیا جس میں باڑہ پولیس اور باڑہ ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا تاکہ کاروائی م_¶ثر ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن باڑہ نے باڑہ بازار میں قائم غیر قانونی سٹینڈز اور اڈوں کے مالکان و منیجران کو سخت نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز کے اندر اندر اپنے اڈوں کو قانونی حیثیت دلانے کی ہدایت کی ہے نوٹس کےمطابق باڑہ بازار کی حدود میں متعدد افراد بغیر اجازت نامہ پرائیویٹ اڈے اور سٹینڈز چلا رہے ہیں جس کے باعث بازار میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہےاور عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےنوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی اقدام ہےاور قابل سزا جرم ہےتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن باڑہ نے واضح کیا ہےکہ تمام غیر قانونی اڈہ مالکان سات روز کے اندر اندر اپنے اڈوں کی ریگولرائزیشن کے لیےدفتر TMA باڑہ سےرجوع کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
