صوابی ، طوفانی بارش، ژالہ باری اور آندھی نے تباہی مچادی ، کھڑی فصلیں تباہ 

    صوابی ، طوفانی بارش، ژالہ باری اور آندھی نے تباہی مچادی ، کھڑی فصلیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        صوابی(بیورو رپورٹ) ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، ژالہ باری اور آندھی نے تباہی مچا دی، جس کے باعث کھڑی فصلیں زمین تباہ ہو گئیں۔ مکئی، گنا اور سبزیوں کی فصلیں مکمل طور پر متاثر ہو گئیں جس سے کسانوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ بارش اور تیز ہوا کے باعث کئی گھروں کی چار دیواریاں گر گئیں اور متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، منگل کی علی الصبح طوفانی بارش سے تحصیل رزڑ کے علاقوں یارحسین، ڈاگئی، یعقوبی، ٹوپی ودیگر علاقوں میں کھڑی فصلوں اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے،