مقدمہ اندراج، جسٹس آف پیس مظفر گڑھ کا حکم معطل، تفصیلی رپورٹ طلب
ملتان )خصو صی ر پورٹر( ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس تنویر احمد شیخ نے جسٹس اف پیس مظفرگڑھ کے مقدمے کے اندراج سے متعلق حکم کو معطل کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔اور سماعت کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے شاہ جمال کے(بقیہ نمبر97صفحہ6پر )
واجد الرحمن کے وکیل محمد شفیع میرالی نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ ان کا موکل پولٹری سپلائی کا کام کرتا ہے اس کا وسیع کاروبار ہے اس کے نوکر نے اس کی چیک بک سے چیک چوری کر کے اس پر 40 لاکھ روپے کی رقم لکھی اور مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس رجوع کیا مگر پولیس نے تفتیش کی تو چیک بک سے چیک کی چوری ثابت ہو گئی چنانچہ مقدمہ درج نہ ہوا پھر اس نے مقدمے کے اندراج کے لیے جسٹس اف پیس سے رجوع کیا جس نے زیر دفعہ 489 ایف ت پ کے تحت پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اس حکم کو عدالت عالیہ نے معطل کر دیا۔
