ستلج، پانی سطح کم، ہر طرف تباہی مناظر، کاشتکار خالی ہاتھ

  ستلج، پانی سطح کم، ہر طرف تباہی مناظر، کاشتکار خالی ہاتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)دریائے ستلج میں پانی کم ہونے لگا ستر ہزار کیوسک پانی کی کمتر سطح سامنے آئی مگرسیلاب2025 کا پانی آہستہ آہستہ اترے گا اصل تباہی آنکھوں کے سامنے آ رہی ہے۔ میلسی کے ہزاروں ایکڑ کھیتوں میں اب صرف ریت بچی ہے، جسے صاف کرنے میں وقت لگے گا۔ تب کہیں جا کر زمین قابلِ کاشت ہو گی۔ چند ہفتوں بعد ایک ایسا بحران آنے والا ہے(بقیہ نمبر71صفحہ6پر )

 جس کی شدت کا ہم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے نہ چاول، نہ کپاس، نہ چارہ نہ مکی ۔کسان خالی ہاتھ ہوں گے جبکہ وہ کسان جن کے جانور بہہ گئے، گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، فصلیں برباد ہو گئیں، اب ریلیف کیمپوں میں بیماریوں اور بھوک کے دہانے پر ہیں۔ یہ وقت ہے وقتی کھانے بانٹنے سے آگے بڑھنے کا ۔متاثرین نے بتایا کہ یہ وقت ہے ایک جامع، مستقل، اور مثر ریسکیو پلان کا۔ متاثرین نے خصوصا اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے یہ آزمائش کا وقت ہے، آئیں اور پوری قوت، جذبے، اور وسائل کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔یہ محض مدد نہیں یہ ہماری انسانیت کا امتحان ہے ۔