گرم تار کول گرنے سے7افراد شدید زخمی، ٹرک ڈائیوار فر ار

  گرم تار کول گرنے سے7افراد شدید زخمی، ٹرک ڈائیوار فر ار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے علاقہ نورشاہ پل کے قریب لکڑیاں لوڈ کیے ہینو ٹرک سڑک کنارے رکھے گئےگرم تارکول کےڈرم سےٹکراکر الٹ گیاجس کےنتیجہ میں قریب سوئے مزدور اورایک کم عمر بچہ شدید متاثر ہوئے،حادثے میں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوئے (بقیہ نمبر74صفحہ6پر )

جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا،زخمیوں میں محمد اعجاز رہائشی کوٹ ادو تقریبا 40 فیصد جسم جھلس گیا،محمد رشید رہائشی چک نمبر 38 پپلی اڈا تحصیل بوریوالا ضلع وہاڑی 39 فیصد جھلس گیا، پنوں خان رہائشی کلر والی پیرمحب جہانیاں ضلع مظفرگڑھ کا ہاتھ فریکچر اورجسم کےکئی حصےزخمی ہوئے،محمد اذمان رہائشی کوٹ ادو40 فیصد جھلس گیا، کوٹ ادو کا شوکت تقریبا 40 فیصد جسم بری طرح متاثرہوا، ارسلان رہائشی کوٹ ادو کے جسم کے مختلف حصے 30 فیصد سے زائد جھلس گئے، جبکہ 10 سالہ حیدر علی رہائشی چک نمبر 38 پپلی اڈا تحصیل بوریوالا ضلع وہاڑی تقریبا 30 فیصد جھلس گیا، ڈاکٹروں کے مطابق بعض متاثرین کے جسم بری طرح تارکول میں لپٹ گئے ہیں جس کے باعث وہ بولنے اور حرکت کرنے سے محروم ہوگئے ہیں اور جسم سے تارکول اترنے کا نام نہیں لے رہی جس کے باعث علاج معالجے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،حادثے کے بعد تھانہ محمود کوٹ میں پستے پلی اڈا خانیوال روڈ چک نمبر 38WBکے راشد اقبال کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کےخلاف مقدمہ نمبر 540، دفعہ 279 ت پ،337 ت پ،427 ت پ کے تحت درج کیا گیا،پولیس کےمطابق حادثہ جائے وقوعہ نورشاہ پل تھانہ محمودکوٹ سے12میل جنوب کیطرف ڈرائیور کی غفلت،لاپرواہی کےباعث پیش آیا،تحقیقات جاری ہیں اورمتاثرین کے علاج کےساتھ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔