کورکمانڈر بہاولپور، کمشنر ، آر پی او کا منچن بند کا دورہ
لیاقت پور(نامہ نگار)بہاولپور کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں، آر پی او رائے بابر سعید اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم پرویز کے ہمراہ منچن بند و ریلیف کیمپ نور والا کا وزٹ کیا اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد ابراہیم میلادی کھر اور انچارج ریسکیو 1122 عمران ساجد نے بریفنگ دی عسکری، سول اور پولیس آفیسرز نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل دریافت کیئے، انہوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ریلیف کیمپس میں انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا (بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
کہ اب تک ہزاروں افراد کو سیلاب متاثرہ علاقوں سے نکالا جا چکاہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق متاثرہ افراد کے لیئے ریلیف کیمپس قائم کیئے گئے ہیں، جہاں خیمے، تین وقت کھانا، بچوں کے لیئے عارضی سکول، علاج معالجہ کی سہولیات اور جانوروں کے لیئے چارہ و میڈیسن میسر ہیں۔ جبکہ سیلاب متاثرہ آبادیوں سے نہ نکلنے والے لوگوں تک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ تمام تر افرادی قوت و وسائل استعمال کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے۔
