زونگ فورجی کا الخدمت فاﺅنڈیشن کیساتھ معاہدہ،حفاظتی سامان عطیہ

  زونگ فورجی کا الخدمت فاﺅنڈیشن کیساتھ معاہدہ،حفاظتی سامان عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(پ ر)پاکستان کی صف اول کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی، زونگ فورجی نے الخدمت فانڈیشن کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے لاہور اور اسلام آباد میں ان کے طبی اداروں میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے ذاتی حفاظت کا سامان عطیہ(بقیہ نمبر49صفحہ6پر )

 کیا ہے۔ یہ اقدام زونگ فورجی کے انکلوسیو گروتھ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد معاشرے کی فلاح وبہبود اور صحت کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے۔حالیہ شراکت داری کے تحت ان فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کوذاتی حفاظتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے جووسائل کی کمی کا شکار طبی مراکزمیں خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ ڈاکٹرز، تشخیصی ٹیموں اور جراحی عملہ پر مشتمل ورکرز کودوران ڈیوٹی اپنی حفاظت یقینی بنانے کے لیے بنیادی اشیا فراہم کی جا سکیں۔یہ اقدام اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف بالخصوص صحت و تندرستی کا ہدف نمبر تین اورقدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال اور فضلہ کی کم سے کم پیداوار کے ہدف نمبر بارہ کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔زونگ فورجی کی ترجمان،عندلیب اسلم نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،زونگ فورجی میں انکلوسیو گروتھ کا مطلب بامعنی تعاون کے ذریعے کمیونٹیز کو بااختیار بنانا ہے۔