ڈی سی بہاولپور کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، راشن، ضروری سامان تقسیم
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ عوام میں راشن اور دیگر ضروری امدادی سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے موضع بھوراٹہ، بہار دی گوٹھ، چک اسلام آباد(بقیہ نمبر46صفحہ6پر )
اور بستی سیال کے سیلاب زدہ علاقوں کا خصوصی طور پر معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موضع بھوراٹہ میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کیے اور انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگز، صاف پانی، خیمے، کپڑے اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی شاہد اقبال نے ڈپٹی کمشنر کو امدادی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے بہار دی گوٹھ کا دورہ کیا۔ وہ پانی کی سطح زیادہ ہونے کے باوجود وہ متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور خود امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
