وزیر اعلیٰ مریم نواز آج وزیر آباد کادورہ کریں گی، تیاریاں مکمل

  وزیر اعلیٰ مریم نواز آج وزیر آباد کادورہ کریں گی، تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز آج الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں وزیرآباد آئیں گی وہ اوجلہ پل کے قریب مسلم لیگی عمائدین و کارکنان سے خطاب کریں گی ۔وزیر اعلی پنجاب کی آمد کے سلسلہ میں پنڈال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ مسلم لیگی قیادت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے لیے تقریب کے بعد مقامی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کریں گی ۔افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،ضمنی الیکشن این اے 66 کے امیدوار بلال فاروق تارڑ،سابق وفاقی وزیرسائرہ افضل تارڑ ،صوبائی وزراءمریم اورنگزیب،عظمی بخاری ،و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ ضلع گوجرانوالہ،وزیرآباد،سیالکوٹ سے مسلم لیگی ایم این ایز و ایم پی ایز بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں شرکت کے لئے ضلعی انتظامیہ پاسز جاری کرے گی جس کے لیے مقامی ایم پی ایز اور مسلم لیگی قیادت سے احباب کی فہرستیں منگوائی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ دورہ

مزید :

صفحہ اول -