100ارب کے نقصان کی خبر بے بنیاد ، چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے فیس لیس کسٹمز سسٹم سے 100ارب کے نقصان کی خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے ۔جاری وضاحتی بیان میں چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر ابتدائی آڈٹ رپورٹ کی غلط تشریح پر مبنی تھی، فیس لیس کسٹمز سسٹم شفافیت بڑھانے کے لئے متعارف کرایا گیا ہے، اور اس نظام کا مقصد تاجروں اور اہلکاروں کی ملی بھگت ختم کرنا ہے۔
ایف بی آر
