عالمی پیمانے کے مطابق قرضوں کے لحاظ سے پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ، وزارت خزانہ
اسلام آباد (آئی این پی)وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی پیمانے کے مطابق قرضوں کے لحاظ سے پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے، ملک کا قرضوں کا رجحان روپے کے مجموعی اعداد و شمار کے مقابلے میں آج زیادہ پائیدار ہے۔ وزارت نے جی ڈی پی کے لحاظ سے قرض کے تناسب میں کمی، قبل از وقت ادائیگیوں، کم شرح سود اور مضبوط بیرونی کھاتوں پر اپنی مسلسل توجہ کو اس کی وجہ قرار دیا۔وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی قرض منیجمنٹ حکمت عملی کا مرکز عوامی قرض سے جی ڈی پی کے تناسب کو ڈیبٹ لیمیٹیشن ایکٹ کے مطابق لانا ہے، جو مثر قرض انتظام کے ذریعے وفاقی مالی خسارے اور قرض سے جی ڈی پی کے تناسب کو مناسب سطح پر لانے کی فراہمی کرتا ہے۔
وزارت خزانہ
