مشرف کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہئے تھا، شہری

مشرف کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہئے تھا، شہری
مشرف کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہئے تھا، شہری

  

لاہور (نواز سنگرا/ملک خیام رفیق) لاہور کے شہریوں نے کہا ہے کہ اگر مشرف کے اوپر الزامات ہیں تو دوسرے سیاست دان کون سا دودھ کے دھلے ہوئے ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں ایجنسیاں جو چاہتی ہیں وہ ہی ہوتا ہے مشرف اب فوج کے چیف نہیں رہے اگر وہ بیرون ملک سے آئے ہیں تو ان کو بھی چانس ملنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار روزنامہ ”پاکستان“ کے سروے میں شہریوں نے کیا محمد عبدالباری نے کہا کہ اگر صرف الزام کی بنیاد پر مشرف کے کاغذات کو مسترد کیا گیا ہے تو یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے کیونکہ کئی ایک ایسے سیاست دان بھی ہیں جن کے خلاف عدالتوں میں کیس جاری ہےمگر ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے دستی جیسے سیاست دان کو سزا ہوئی مگر ہائی کورٹ نے اس کے حق میں فیصلہ دیااور سزا کو معطل کردیا تاکہ اس کا کیس سنا جائے اور بعدازاں اس کو سزا ہو گی یا نہیں ہو گی اس کا ابھی فیصلہ آئے گا سزا کے وقت جمشید دستی نے کانوں کو ہاتھ لگا کر سیاست سے توبہ کی تھی مگر ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد باہر آتے ہی2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا لہٰذا میرے خیال میں اگر مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل جاتی تو ان کو خود اندازہ ہو جانا تھا کہ عوام کے دل میں ان کی کتنی اہمیت ہے اعجاز احمد چودھری نے کہاکہ مشرف اور عمران خان اکٹھے ہو جاتے تو صورتحال ان کیلئے بہتر ثابت ہونا تھی خرم چودھری ملک یاسین نے کہا کہ اگر مشرف بیرون ملک سے آئے ہیں تو ان کو چانس دینا چاہئے تھاملک سلیم نے کہا کہ مشرف کے خلاف لوگوں کے دلوں میں شدید نفرت ہے کیونکہ انہوں نے کئی پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالے کیا۔

 

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -