دہشتگردی کے پیچھے امریکہ، افغانستان، بھارت کا ہاتھ ہے، عوامی ردعمل

دہشتگردی کے پیچھے امریکہ، افغانستان، بھارت کا ہاتھ ہے، عوامی ردعمل
دہشتگردی کے پیچھے امریکہ، افغانستان، بھارت کا ہاتھ ہے، عوامی ردعمل

  

لاہور (رانا جاوید اقبال/الیکشن سیل) لاہور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ،افغانستان اور بھارت ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اس کی ذمہ دار ہماری حکومت بھی ہے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عدیل شفقت نے کہا کہ دہشت گردی کی اصل ذمہ دار ہمارے ملک کی حکومت ہے کیونکہ سابقہ حکومت نے اپنی عوام کے لئے کوئی بھی ایسا منصوبہ نہیں بنایا جس میں عوام کی فلاح بہبود اور روز گارکے مواقع ہوتے غریب لوگوں کو روٹی ملنا مشکل ہو چکا ہے وہ افرادروزانہ روز گار کی تلاش میں سڑکوں پر دھکے کھاتے نظر آتے ہیں ایسے میں یہی لوگ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیںجو کہ ان غریب لوگوں کو بڑی بڑی رقوم دے کر اپنا مقصد پورا کروا لیتے ہیں جیسے کہ کوئٹہ کے علاقہ میں بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو استعمال کرنے کی خبر آئی تھی عمر نے بتایا کہ ہمارے ملک میں دہشت گردی امریکہ ،افغانستان اور بھارت کروا رہا ہے کیونکہ ان تینوں کا مقصد ہمارے ایٹمی پلانٹ پر قبضہ کرنا ہے۔ فیصل نے بتایا کہ میرے خیال میں ڈرون حملوں میں حکومت کی سرپرستی شامل ہے کیونکہ اگر حکومت چاہے تو یہ کام چند روز میں ہی بند ہو سکتا ہے جنید ارشد نے بتایا کہ دہشت گردی میں کالعدم تنظیموں کا ہاتھ ہے۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -