سمن آباد اوراچھرہ کی مین روڈ پرترقیاتی کام بند ،مکین مسائل سے تنگ

سمن آباد اوراچھرہ کی مین روڈ پرترقیاتی کام بند ،مکین مسائل سے تنگ
سمن آباد اوراچھرہ کی مین روڈ پرترقیاتی کام بند ،مکین مسائل سے تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور (بابر بھٹی/الیکشن سیل) سمن آباد اور اچھرہ کے مین روڈ پر بجلی، پانی اور گیس کی بندش، ترقیاتی کام بالکل بند، سیوریج نظام خراب، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، سیکیورٹی نام کی کوئی چیز نہیں علاقہ کے مکین اپنے امیدواروں اور عوامی لیڈروں کے بارے میں بات کرنے سے بھی بیزار نظر آتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد اور اچھرہ کی مشترکہ روڈ پر واقع گلی نمبر 7کے رہائشی محمدنعیم نے بتایا کہ یہاں کا سیوریج تیس سال پرانا تھا جس کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی پینے والے پانی کے پائپ میں شامل ہوکر آرہا تھا جس کی وجہ سے بچے بوڑھے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے تھے اس بارے میں جب سابق ایم پی اے سے ملاقات کی گئی تو انہوں نے وعدہ کیا کہ کل آپ لوگوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا مگر ایک ماہ انتظار کرنے کے بعد گلی کے رہائشیوں نے آپس میں ہی تعاون کرکے سیوریج اور پانی کے پائپ کو تبدیل کرکے گلی دوبارہ بنوالی، کیا اب وہ ہی امیدوار اس گلی میں اپنے لئے ووٹ مانگنے کیلئے آسکے گا سلامت علی نے بتایا کہ آج سے ایک ماہ قبل بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ تھا اب چند روز سے 2گھنٹے ہوگیا ہے ہمارے پاس جو ورکر کام کررہا ہے وہ سارا دن مشکل سے 2گھنٹے کام کرتا ہے مگر اس کو تنخواہ آٹھ گھنٹے کی ہی دینے پڑتی ہے جن لوگوں کا کام کرنا ہوتا ہے وہ علیحدہ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں خدا ہمارے ہال پر رحم فرمائے اور کوئی ایسا لیڈر یا سربراہ دے دے جو کہ ایماندار ہو ویسے تو قرآن مجید میں ہے کہ خدا قوم پر ویسا ہی سربراہ لگاتا ہے جیسے قوم ہو لہذا ہم لوگوں کو اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور نماز کی پابندی کرنی بہت ضروری ہے محمد شفیق نے کہا کہ علاقہ میں سٹریٹ لائٹ، سیکیورٹی نام کی کوئی چیز نہیں جو لوگ بے روزگار ہیں وہ چوری، ڈکیتی جیسے بڑے بڑے جرائم کررہے ہیں اگر ملک کے حالات ٹھیک ہوں اور ہر پڑھا لکھا نوجوان اچھے روزگار پر لگا ہو تو پھر جرائم بھی ختم ہوسکتے ہیں۔