سوڈان ،ڈارفور میں لڑائی سے 35 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں،اقوام متحدہ

سوڈان ،ڈارفور میں لڑائی سے 35 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں،اقوام متحدہ

  

اقوام متحدہ (آئی این پی) بین الاقوامی امن فوج نے کہا ہے کہ جنوبی ڈارفور کے ریاستی دارالحکومت نائیلا کے مشرق میں 100 کلومیٹرکے فاصلے پر موجود موگاریہ اور لابادو کے قصبوں کے قریب باغیوں کے حملوں کے بعد اور ممکنہ فضائی حملوں کے پیش نظر علاقہ مکین نقل مکانی کر گئے ہیں،نقل مکانی سے تقریباً 35 ہزار افراد پر مشتمل آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی ڈارفور کے ریاستی دارالحکومت نائیلا کے مشرق میں 100 کلومیٹرکے فاصلے پر موجود موگاریہ اور لابادو کے قصبوں کے قریب باغیوں کے حملوں کے بعد اور ممکنہ فضائی حملوں کے پیش نظر علاقہ مکین نقل مکانی کر گئے ہیں، نقل مکانی سے تقریباً 35 ہزار افراد پر مشتمل آبادی متاثر ہو سکتی ہے لیکن اداروں کی جو پہلی ترجیح ہے وہ علاقے میں پہنچنا اور صورتحال تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ امن مشن نے کہا کہ بے گھر ہونے والے ہزاروں مکین ڈارفور میں افریقی یونین اقوام متحدہ مشن کے اڈوں کے قریب تحفظ کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ سوڈان کی لبریشن آرمی منی مناوائی کا دھڑا موگاریہ اور لابادو کے قصبوں کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ باغےوں کی جانب سے غیر معمولی قبضے کو 9 دن ہو چکے ہیں اور وہ بدستور روایتی جنگ حملہ کرو اور بھگاﺅ لڑ رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -