جرمنی نے ٹیکس چوروں سے متعلق ڈیٹا 4.4 ملین یورو کے عوض خرید لیا

جرمنی نے ٹیکس چوروں سے متعلق ڈیٹا 4.4 ملین یورو کے عوض خرید لیا

  

برلن (اے پی پی) جرمنی نے ٹیکس چوروں سے متعلق ڈیٹا 4. 4 ملین یورو کے عوض خرید لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کی ریاست رائن لانڈ فالز کی حکومت نے سوئس بینکوں میں رقوم رکھنے والے باشندوں کا ڈیٹا خریدنے کے بعد تقریباً دو سو گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جرمنی ریاستی حکام کی جانب سے 4. 4 ملین یورو کے عوض خریدی گئی سی ڈی میں فراڈ کرنے والے افراد کا ڈیٹا محفوظ ہے۔ دوسری جانب ریاستی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ تازہ آپریشن کے نتیجے میں کم از کم 5 سو ملین یورو جمع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -