بھارتی گاﺅں کے نصف سے زیادہ مکین جڑواں افراد پر مشتمل

بھارتی گاﺅں کے نصف سے زیادہ مکین جڑواں افراد پر مشتمل

  

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے ایک دیہات میں نصف سے زیادہ آبادی جڑواں افراد پر مشتمل ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے گاﺅں محمد پورا مری کی کل آبادی 600 افراد پر مشتمل ہے۔ منفرد اتفاق یہ ہے کہ اس گاﺅں میں بچوں، جوانوں اور بوڑھوں سمیت 300 افراد جڑواں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہم شکل ہونے کی وجہ سے اکثر شرارتی بچے مار پیٹ سے بچ جاتے ہیں جبکہ شریف بچوں کی پٹائی ہو جاتی ہے۔ اس گاﺅں میں چوری کوئی اور شخص کرتا ہے جبکہ اس کا ہم شکل پکڑا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ جاننے کیلئے گاﺅں سے کئی مرتبہ مٹی اور پانی کے نمونے حاصل کئے گئے تاہم جڑواں بچوں کی پیدائش کی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی۔

مزید :

عالمی منظر -