روسی حزب اختلاف کے رہنما الیگسی نیولنی کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع
کردوف (اے پی پی) روس کی عدالت نے حزب اختلاف کے رہنما الیگسی نیولنی کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع کر دی۔ الیگسی نیولنی صدر ولادی میر پیوٹن کے نمایاں سیاسی مخالفین میں شمار ہوتے ہیں۔ ان پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں جو ثابت ہونے کی صورت میں ان کو 10 سال تک جیل بھجوا سکتے ہیں۔ مقامی عدالتی ذرائع کے مطابق بدھ کو مقدمے کی سماعت کے پہلے روز نیولنی نہایت پرسکون نظر آرہے تھے اور کردوف کی عدالت میں اپنے وکلاءکے ساتھ موجود تھے۔