دوران حمل مچھلی کے تیل کا بطور غذا استعمال بچوں کی قبل ازوقت پیدائش روکنے میں مفید ہے‘آسٹریلوی تحقیق

دوران حمل مچھلی کے تیل کا بطور غذا استعمال بچوں کی قبل ازوقت پیدائش روکنے میں ...

  

سڈنی (اے پی پی) دوران حمل مچھلی کے تیل کا بطور غذا استعمال بچوں کی قبل ازوقت پیدائش روکنے میں مفید ہے۔ یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ کے طبی سائنسدانوں کی ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین اگر بچے کی قبل ازوقت کو روکنا چاہتی ہیں تو ان کو مچھلی کے تیل (فش آئل) پر مبنی سپلیمنٹ کھانا معمول بنانا چاہئے۔ سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے آسٹریلیا کے پانچ میٹرنٹی ہسپتالوں سے متعلقہ 24 ہزار خواتین پر ایک طبی تحقیق کی ہے جس کا مقصد قبل ازوقت پیدائش (پری میچیور برتھ) کو روکنے پر ریسرچ تھی۔ تحقیقی مطالعے کے دوران ثابت ہوا کہ جو خواتین فش آئل پر مشتمل سپلیمنٹ لیتی رہیں۔

 ان کے ہاں مقررہ وقت پر ہی بچے کی پیدائش ہوئی۔ سائنسدانوں کے مطابق مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری ایسڈ قبل ازوقت پیدائش کے عمل کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -