بیشتر ممالک نے بوسٹن دھماکوں کے بعدسیکورٹی سخت کردی

بیشتر ممالک نے بوسٹن دھماکوں کے بعدسیکورٹی سخت کردی

  

لندن (اے پی پی) برطانیہ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک نے بوسٹن دھماکوں کے بعد شہروں کی سیکورٹی سخت کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ، اسپین، برازیل اور جرمنی نے امریکہ میں میراتھن ریس کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کے بعد اپنے بڑے شہروں کی سیکورٹی سخت کردی ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ اتوار کولندن سمیت دنیا کے 30 بڑے شہروں میں میراتھن ریس کا انعقاد کیاجائے گا ۔ بڑے شہروں کی سیکورٹی سخت کرنے والے ممالک میں جنوبی افریقی اور جاپانی شہر بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین اور نیٹو نے بوسٹن بم دھماکوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی پارلیمان کے سپیکر مارٹن شلز اورمغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے بھی اس حوالے سے مذمتی بیانات جاری کئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -