زلزلہ سے متاثرہ پاکستان اور ایران کی ہر ممکن مدد کرینگے ¾ بان کی مون

زلزلہ سے متاثرہ پاکستان اور ایران کی ہر ممکن مدد کرینگے ¾ بان کی مون

  

 نیویارک ( اے این این )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثر پاکستان اور ایران کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ بان کی مون نےپاک ایران کے علاقے میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا ان کی ہمدردیاں متاثرہ خا ندانوں کےساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ زلزلے زدہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیتے رہیں گے،اقوام متحدہ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

مزید :

عالمی منظر -