وینز ویلا صداتی انتخابات کے بعد احتجاجی مظاہروں میں ہلاک متعدد زخمی

وینز ویلا صداتی انتخابات کے بعد احتجاجی مظاہروں میں ہلاک متعدد زخمی

  

               کراکس (اے پی پی) وینزویلا میں نائب صدر نکولس مادورو کی انتخابات میں کامیابی کے بعد ہونے والے مظاہروں میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کراکس میں نیشنل الیکٹورل کونسل کی جانب سے صدارتی انتخابات کے حتمی اعلان کے بعد اپوزیشن نے مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کیا اور لاٹھی چارج کیا۔ ہنگاموں کے نتیجہ میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب نومنتخب صدر کے حامیوں کی جانب سے بھی امن ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -