پشاور، یکہ توت بم دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تدفین کر دی گئی

پشاور، یکہ توت بم دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تدفین کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(ثناءنیوز)پشاور کے شہری علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تدفین کر دی گئی ۔ جاں بحق شہر یوں کی نماز جنازہ محلہ جوگن شاہ ، فقیرآباد، شاہ عالم اور دیگر علاقوں میں ادا کی گئی۔ جاں بحق افراد میں ایک مقامی صحافی بھی شامل ہے جس کی نماز جنازہ دن گیارہ بجے ادا کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ کابلی عابد الرحمن کی تدفین ہندکو دامان شاہ عالم میں کی گئی جبکہ پولیس اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ گزشتہ شب پولیس لا ئنز میں ادا کردی گئی۔ یکہ توت خودکش حملہ میں کئی دکانو ں کو بھی نقصان پہنچا۔ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ اٹھارہے ہیں۔ دھماکے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا۔دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایاجاتا ہے اور لوگ گھروں تک ہی محدود ہیں ۔
پشاور

مزید :

صفحہ اول -