میرے بابا نے کسی کا کیا بگاڑا تھا، کس جرم کی سزا ملی، بیٹا سلیمان

میرے بابا نے کسی کا کیا بگاڑا تھا، کس جرم کی سزا ملی، بیٹا سلیمان

  

پشاور (کرائمزرپورٹر ) اے این پی رہنماءحاجی غلام احمد بلور اور بیرسٹر ہارون بلور پر گزشتہ شب ہونیوالے خودکش حملہ میں شہید ہونیوالے صحافی طارق اسلم کے یتیم بچوں نے اس دلخراش واقعہ سے متعلق روزنامہ پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے بڑے بیٹے جو ساتویں جماعت کا طالبعلم ہے13سالہ سلیمان نے کہا کہ میں گھر میں محو خواب تھا کہ اچانک میرا ایک رشتہ دار قاسم علی آیا اور گھر میں کہرام مچ گیا وہ مجھے اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایل آر ایچ ہسپتال لے گیا اور مجھے موٹر سائیکل کے پاس کھڑا کردیا جب قاسم علی واپس آیا تو اس کے کپڑے خون آلودہ تھے گھر واپس پہنچا تو پتہ چلا کہ میرے بابا ہمارا ساتھ چھوڑ کر بہت دور جاچکے ہیں باپ کی موت کاصدمہ اور شدت غم سے نڈھال 12سالہ شاہکار ،5سالہ جلال اور 6سالہ جمال نے خون کے آنسو روتے ہوئے تحریک طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بابا نے آپ کا کیا بگاڑا تھا ہمیں کس جرم کی سزا دی گئی اب ہماری کفالت کون کریگا ہم کس کے ہاتھوں پر اپنے والد کا خون تلاش کریں ؟ انہوں نے اپیل کی کہ اب ہزاروں ایسے معصوم بچوں کو خدارا معاف کردیا جائے آخر ان معصوم بچوں کے والدین کا کیا قصور ہے انہوں نے پاکستان کے ساتھ کونسی غداری کی ہے ان کو کس جرم کی سزا مل رہی ہے اور کب تک ایسی ہزاروں مائیں اپنی گودیں اجھاڑتی رہیں گی۔

مزید :

صفحہ اول -