اے این پی کے رہنمافاروق خان ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں زخمی

اے این پی کے رہنمافاروق خان ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں زخمی

  

                     پشاور/چارسدہ ( این این آئی) چار سدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما فاروق خان ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں زخمی ہوگئے ¾حالت خطرے سے باہر ہے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد18 ہو گئی ¾ شہر بھر میں فضا سوگوار رہی ¾ سوگ میں تمام کاروباری ادارے بند رہے ۔گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکہ کا ایک اور زخمی جاں بحق ہوگیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18ہوگئی ہے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ وہاں لائے جانے والے زخمیوں میں سے 8کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہے ادھر چارسدہ میں اے این پی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں فاروق خان اور ایک راہ گیر بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اے این پی کے رہنما فاروق خان ڈھیری میں اپنے گھر سے اسفند یار ولی کی انتخابی مہم کےلئے گھر سے اپنی گاڑی میں نکلے تھے۔ گاڑی ڈھیری بازار کی طرف جارہی تھی کہ گھر سے تھوڑی دور راستے میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا اور فاروق خان معمولی زخمی ہوئے۔ ایک راہ گیر بچہ بھی زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے۔ فاروق خان پی کے-17 میں اے این پی کے نائب صدر ہیں اور پارٹی رہنما اسفندر یار ولی کی الیکشن مہم کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

اے این پی

مزید :

صفحہ اول -