نگران حکومت محکمہ سوئی گیس کی تھرمل یونٹس کی فوری گیس فراہم کرنے کا حکم

نگران حکومت محکمہ سوئی گیس کی تھرمل یونٹس کی فوری گیس فراہم کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                          لاہور(کامرس رپورٹر) نگران وفاقی حکومت نے ملک میں جاری بد ترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے ہوئے محکمہ سوئی گیس کو فوری طور پر تھرمل یونٹوں کو 15 کروڑ معکب فٹ گیس فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ گیس کی فراہمی سے بجلی کی پیداوار میں 800 میگا واٹ کا اضافہ ہو گا ۔ تھرمل یونٹوں کو آج سے گیس کی فراہمی شروع کی جائے گی ۔ دوسری جانب ملک میں گزشتہ روز بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ تاہم ہائیڈرل کی پیداوار میں اضافہ سے ڈیمانڈ میں ہونے والے اضافہ کے اثرات شارٹ فال پر نہیں آنے دیئے اور شارٹ فال ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ سے بھی کم ہو گیا ۔ شارٹ فال میں معمولی کمی کے باوجود شہروں میں چودہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ لیسکو سمیت تمام ڈسکوز نے نیشنل پاور کنٹرول سسٹم کے دباﺅ پر غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ بھی کی ۔ بار بار لوڈ شیڈنگ سے اکثر علاقوں میں پانی کی بھی قلت رہی ۔ لوگوں کی جانب سے بار بار لوڈ شیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کئے گئے ۔ صوبائی دارالحکومت میں شاہدرہ ، ساندہ ، ملتان روڈ اور فیروز پور روڈ پر لوگوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا لوگوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 14870 میگا واٹ جبکہ پیداوار 8540 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 6330 میگا واٹ کا فرق رہا ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے محکمہ سوئی کو تھرمل یونٹوں کو فوری طور پر پندرہ کروڑ معکب فٹ گیس فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس کی فراہمی آج سے شروع کر دی جائے گی گیس کی سپلائی میں اضافہ سے بجلی کی پیداوار میں 800 میگا واٹ کا اضافہ ہو گا ۔

مزید :

صفحہ اول -