تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کی رہائش گاہ پر دھاوا گیٹ تور دیا

تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کی رہائش گاہ پر دھاوا گیٹ تور دیا

  

           اسلاآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم کے خلاف مشتعل پارٹی کارکنوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ پر حملہ کردیا۔ 100 سے زیادڈہ کارکن مرکزی گیٹ توڑ کر رہائش گاہ میں گھس گئے اور انہوں نے فیملی کوارٹرز میں بھی گھسنے کی کوشش کی تاہم عمران کے محافظوں نے پولیس کو طلب کرلیا اور مشتعل کارکنوں کو گھر سے باہر نکالا۔ عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے حملوں کا ذمہ دار نگران وزیرداخلہ کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود عمران خان کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ تحریک انصاف کی ترجمان شریں مزاری نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ خطرات کے باوجود عمران خان کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔ اس تمام واقعے کی ذمہ دار نگران حکومت اور وزیر داخلہ ہیں۔ انہیں اس واقعے کے بعد مستعفی ہو جانا چاہئے، حملے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے عمران خان سے ملاقات کی اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں آئی جی نے عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -