عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے، میاں محمود

عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے، میاں محمود

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) حلقہ پی پی138کے تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمود احمد نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی قیادت میںایک نیا پاکستان بنائیں گے جہاں کرپشن اقرباءپروری کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی نئے پاکستان میں ہر کام میرٹ کی بنیاد پر ہوگا، امیر غریب کے بچے سب ایک ہی صف میں کھڑے ہوں گے سٹیٹس کو کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی غریب کو معاشرے میں اس کا جائز مقام دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیسے اور جنون کا مقابلہ ہے جس میں ۱۱ مئی کو جنون ہی سرخرو ہوگا اور ایک نئے پا کستان کی بنیاد ڈالی جائے گی لوگوں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی بہتری کے لئے اور عالمی سطح پر اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے عمران خان کا ہاتھ مضبوط کیا جائے اور اس کہ لئے تحریک انصاف کو ووٹ دے کر ہمیں کامیاب بنائیں کارنر میٹنگز سے علاقائی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے عمران خان اور میاں محمود کے حق میں زور دار نعرے بازی کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -