ٹائن شپ میں سوئی گیس میٹروں کی چوری کے خلاف عوام سراپا احتجاج

ٹائن شپ میں سوئی گیس میٹروں کی چوری کے خلاف عوام سراپا احتجاج

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ٹاﺅن شپ بلاک نمبر 2سیکٹر ڈی ون میں سوئی گیس کے میٹروں کی چوری کی وارداتوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے علاقہ کے سماجی وتاجر رہنما سابق کونسلر محمد سرفراز خان، ظہیر احمد، جلال الدین بٹ، حمید اللہ درانی، کیپٹن تنویر خان، مقبول احدنارو اور معززین علاقہ نے بتایا کہ گزشتہ رات سفید کیری ڈبہ میں چند افراد آئے اور گیس کے میٹر چوری کرکے لے گئے اس کی رپورٹ ٹاﺅن شپ تھانہ میں کروادی گئی عوام نے ایم ڈی سوئی گیس اور ایس ایس پی لاہور سے صورتحال کا فوری سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -