خسرہ کے بعد ڈینگی کے مریض ہسپتالوں کی انتظامیہ میں ہلچل

خسرہ کے بعد ڈینگی کے مریض ہسپتالوں کی انتظامیہ میں ہلچل

  

                            لاہور (جاوید اقبال) صوبائی دارالحکومت میں خسرہ کانسی کھانسی کے بعد ڈینگی بخار کے مریض بھی ہسپتالوں میں آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے بعد ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کے لئے الگ سے وارڈز قائم کر دیئے گئے سروسز ہسپتال، میو ہسپتال ،جناح ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال میں ایک درجن سے زائد ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ہسپتالوں نے ڈینگی بخارکے مریضوں کی اکثریت کو ادویات تجویز کرکے گھروں کو بھیج دیا میوہسپتال میں 4 مریض زیر علاج ہیں جبکہ سروسز ہسپتال میں کیولری گراﺅنڈ کی سدرہ زیر علاج ہے گنگا رام ہسپتال میں 3 مریض غفور، داﺅد اور تنویر رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح جناح ہسپتال میں 2 مریض نثار اور حبیب رپورٹ ہوئے جبکہ میو ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 مریض ڈینگی بخار کی علامات کے ساتھ آئے ان کے سکریننگ ٹیسٹ میں ڈینگی پازیٹو آیا جس کا فوری طور پر آئی جی ایم کرایا گیا جس میں ڈینگی نیگٹو آیا بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریض داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں ایک درجن سے زائد مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں جس سے محکمہ صحت اور ضلعی حکومت میں ہلچل مچ گئی میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے 2 وارڈ الگ سے قائم کر دیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -