داتا گنج بخش ٹاﺅن کی ٹیم کا دورہ میو ہسپتال ڈینگی لاروا بر آمد نہ ہو سکا

داتا گنج بخش ٹاﺅن کی ٹیم کا دورہ میو ہسپتال ڈینگی لاروا بر آمد نہ ہو سکا

  

                     لاہور (جنرل رپورٹر) داتا گنج بخش ٹاﺅن کی ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے سربراہ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داﺅد خان کی سربراہی میں ٹیم نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اسی دوران میو ہسپتال کے چپہ چپہ میں لاروا تلاش کیا گیا مگر کسی جگہ سے ڈینگی کا لاروا برآمد نہ ہوسکا جس میں میو ہسپتال کو ڈینگی لاروے سے پاک ہسپتال قرار دے دیا گیااس موقع پر ٹیم کے سربراہ داﺅدخان نے کہا کہ میو ہسپتال صفائی کے حوالے سے ایک ماڈل ہے جس میں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد پرویز کو ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں گزشتہ روز ٹیم نے کینٹینوں، خالی پلاٹوں، وارڈوں کا بھی دورہ کیا اور انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر زاہد پرویز نے ٹیم کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیایم ایس نے بتایا کہ صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے روزانہ سپرے کیا جاتا ہے اور گملوں پر فوکس کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ ڈینگی وارڈ قائم کرالئے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -