تبادلوں سے بندوبست کا کام متاثر نہیں ہوگا، کمشنر نسیم نواز کا موقف
لاہور (اپنے نمائندے سے) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) نسیم نواز نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیٹلمنٹ کے تحصیلداروں کے تبادلے کرنے سے شعبہ بندوبست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ان کے متبادل محکمہ اشتمال کا کام کرنے والے تحصیلداروں کو تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ شعبہ سیٹلمنٹ کا کام اسی رفتار سے جوش و خروش سے جاری رکھیں گے ریونیو افسران کی ابھی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں آئندہ چند روز میں ان کی تعیناتی کے حوالے سے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔