کمشنز نے اچانک بندوبست اور شعبہ اشتمال کے تحصیلدار تبدیل کر دئیے

کمشنز نے اچانک بندوبست اور شعبہ اشتمال کے تحصیلدار تبدیل کر دئیے

  

 لاہور  (اپنے نمائندے سے) شعبہ سیٹلمنٹ کے پٹواریوں اور دیگر افسران کے تبادلے نہ کرنے کا اعلان کرنے والے کمشنر لاہور نے رات گئے شعبہ بندوبست اور شعبہ اشتمال کے تحصیلداروں کے اچانک تبادلے کر دئیے آخری مراحل میں داخل شعبہ سیٹلمنٹ کا کام تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا جبکہ تبادلوں کے حوالے سے نہ تو ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر سے رائے لی گئی اور نہ ہی ایڈیشنل کمشنر اشتمال سے مشاورت کی گئی دونوں محکموں کے سربراہ تبادلوں کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم رہے مزید معلوم ہوا ہے کہ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) نسیم نواز کی جانب سے گزشتہ روز بورڈ آف ریونیو کے شعبہ سیٹلمنٹ اور کنسالیڈیشن کے افسران کے رات گئے اچانک تبادلے کر دئیے گئے ہیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان تبادلوں کے حوالے سے نہ تو ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر رانا خالد محموود کو کوئی اطلاع دی گئی اور نہ ہی اس ضمن میں کوئی مشاورت کی گئی بلکہ دونوں شعبہ جات کے انچارج افسران کو ان تبادلوں کے حوالے سے مکمل طور پر لاتعلق رکھا گیا دوسری جانب شعبہ سیٹلمنٹ کو آخری مراحل میں داخل کروانے والے ریونیو افسران کے اچانک تبادلوں کی وجہ سے جہاں سیٹلمنٹ کا کام تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے وہاں بندوبست میں بطور تحصیلدار کا چارج سنبھالنے والے افسران کو نئے سرے سے شعبہ سیٹلمنٹ کا کام مکمل کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے شعبہ سیٹلمنٹ کا کام مزید تاخیر کا شکار رہے گا اور بندوبست کی تیاری کے حوالے سے رفتار بھی انتہائی سست روی میں تبدیل ہو جائے گی کمشنر لاہور کی جانب سے کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیلدار سیٹلمنٹ کینٹ سرمد ناجی کو ضلع شیخوپورہ میں کنسالیڈیشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے اور وہاں کے کنسالیڈیشن آفیسر ندیم خضر کو تحصیلدار سیٹلمنٹ شالیمار لگایا گیا ہے جبکہ تحصیل کینٹ کا چارج اضافی دئیے جانے کے حوالے سے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اسطرح تحصیلدار سٹی رائے نیاز کو محکمہ اشتمال کے ضلع قصور تحصیل چونیاں میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں پر تعینات تحصیلدار عتیق اکرم کو تحصیلدار بندوبست سٹی کا چارج دیدیا گیا ہے بورڈ آف ریونیو میں تعینات تحصیلدار جاوید اقبال بٹر کو تحصیلدار کنسالیڈیشن کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے اور کنسالیڈیشن آفیسر قصور امجد محمود خان کو نیاز بیگ میں کنسالیڈیشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ ریونیو آفیسروں کی ابتدائی طور پر تیار کردہ فہرست کے مطابق حفیظ جہانگیر کو ننکانہ صاحب چوہدری تنویر حسین کو صفدر آباد، جنید علی کو ننکانہ صاحب محمود احمد کو کوٹ رادھا کشن، یعقوب ڈوگر کو کوٹ رادھا کشن اور اقبال خان کو ایچ وی سی کمشنر آفس تعینات کرنے کا حکم سنایا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -