نور جہاںکے گائے گا نے گاکر مزا آتا ہے فریحہ پرویز

نور جہاںکے گائے گا نے گاکر مزا آتا ہے فریحہ پرویز

  

لاہور(آئی اےن پی پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ نور جہان کے گائے ہوئے گانوں کو گاتے ہوئے زیاد ہ مزا آتا ہے‘مےری کا مےابی مےں والدےن کی دعا اور حوصلہ دےنے کا اہم کردارہے ۔ایک انٹرویومیں فر یحہ پرویز نے کہاکہ جب میںاپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو اس وقت بہت قدآور لوگ انڈسٹری میں موجود تھے ان کے درمیان خودکو منوانا بہت مشکل تھا۔ ایک سوال کے جواب میں فریحہ پرویزنے بتایا کہ انھیں اپنے سفر کے آغاز میں بہت سی مشکلات کا بھی سامنا رہا مگر میرے والد نے مجھے بھر پورسپورٹ کیا نئے فنکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ جب کام کرنے کے لیے نکلیں تو اپنے اہلخانہ کو پہلے مطمئن کریں کیونکہ انسان کی شناخت اس کے گھر سے بنتی ہے۔

مزید :

کلچر -