ثمرہ نور نے دو پشتو ٹیلی فلموں میں اپنا کا م مکمل کرا دیا

ثمرہ نور نے دو پشتو ٹیلی فلموں میں اپنا کا م مکمل کرا دیا

  

لاہور( این این آئی)اداکارہ ثمرہ نور نے دو پشتو ٹیلی فلموں میں اپنا کا م مکمل کرا دیا ۔ اداکارہ نے دونوں پراجیکٹس میں مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ ٹیلی فلموں کی ڈائریکشن علی جان اور جاوید خان نے دی ہے ۔ اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کی ابتر صورتحال میں پشتو فلمیں اسے سہارا دئیے ہوئے ہیں۔ میری تجویز ہے کہ پشتو فلموں کو اردو اور پنجابی زبان میں ڈب کر پورے ملک میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت پشتو انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلمیں بن رہی ہیں جو انتہائی خوشگوار علامت ہے ۔

مزید :

کلچر -