فیملی کے ساتھ وقت گزار کر زیادہ سکون محسوس کرتا ہوں،بوبی دیول

فیملی کے ساتھ وقت گزار کر زیادہ سکون محسوس کرتا ہوں،بوبی دیول

  

ممبئی(نیٹ نیوز) اداکار بوبی دیول نے کہا ہے کہ اس کمائی کا کیا فائدہ جس کو آپ اپنے خاندان پر خرچ نہ کریں اور خاندان والوں کے ساتھ وقت نہ گزار سکیں۔بوبی دیول نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ فلموں کی چکاچوند کردینے والی دنیا میں ہر وقت رہنے کے بجائے فیملی کے ساتھ رہتے ہوئے زیادہ سکون محسوس کرتے ہیں۔ بوبی کے مطابق وہ اپنی کمائی کو بری فراخ دلی سے اپنی فیملی پر خرچ کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ایک لمحہ بھی ملے تو وہ خاندان والوں کے ساتھ گزار لیں۔

مزید :

کلچر -