لکھنے والے نئے موضوعات کیلئے ریسرچ کریں ‘ غلام محی الدین

لکھنے والے نئے موضوعات کیلئے ریسرچ کریں ‘ غلام محی الدین

  

لاہور( آئی اےن پی)سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا‘اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ایک انٹر ویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ آج کل فلم کےساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں ۔ لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے ۔ لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔

مزید :

کلچر -