راجیش کھنہ کی آخری فلم پہلی برسی پر ریلیز ہوگی

راجیش کھنہ کی آخری فلم پہلی برسی پر ریلیز ہوگی

  

 ممبئی ( نیٹ نیوز)آنجہانی بالی ووڈ اداکار راجیش کھنہ کی آخری فلم ان کی پہلی برسی پر اٹھارہ جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم "ریاست"لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کی آخری فلم ہے۔ اس سے پہلے فلم کو گزشتہ برس انتیس دسمبر کو ان کے یوم پیدائش پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن فلم کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ سے اسے نمائش کے لئے پیش نہ کیا جا سکا۔ اب فلم کو راجیش کھنہ کی پہلی برسی یعنی اٹھارہ جولائی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

مزید :

کلچر -