راولپنڈی آرٹس کونسل میںڈرامہ شاہ حسین فقیرسائیں دا کا انعقاد

راولپنڈی آرٹس کونسل میںڈرامہ شاہ حسین فقیرسائیں دا کا انعقاد

  

  راولپنڈی ( آئی این پی ) راولپنڈی آرٹس کونسل اورڈولفن کمیونی کیشن کے اشتراک سے ڈرامہ شاہ حسین فقیرسائیں دا پیش کیا گیا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ ڈرامہ کوارشد چاہل نے تحریرکیا تھا اورہدایات معروف ڈائریکٹرعاصمہ بٹ نے دی تھیں ڈرامہ کا مقصد راولپنڈی اسلام آباد کی فیمیلیزکو صاف ستھری تفریح مہیا کرنا ہے اوردوبارہ ان کو ڈرامہ کی طرف لانا تھا۔ صاف ستھرے ڈراموں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور ہرماہ دو ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔

مزید :

کلچر -