غیر معیاری فلموں میں کام کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی،زراملک

غیر معیاری فلموں میں کام کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی،زراملک

  

لاہور(آئی اےن پی) نامور اداکارہ زراملک نے کہا ہے کہ غیر معیاری فلموں میں کام کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی‘ میں نے معیاری فلموں میں کام کرنے کی ٹھان لی ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مےں بہت جلد اپنی فلم ”مےری کہانی “پر کا م شروع کر رہی ہوں جبکہ مستقبل میں ٹی وی پروڈکشن کا آغاز کر رہی ہوں جس میں ڈرامہ سیریل بھی بناﺅں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اب چاہتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی فلموں میں کام کروں تاہم اس حوالے سے جلد بازی نہیں کرنا چاہتی۔پاکستانی اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ ٹی وی پروڈکشن میں مجھے کامیابی ملے گی۔

مزید :

کلچر -