پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام کلام باہو کاانعقاد

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام کلام باہو کاانعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام سلطان العارفین حضرت سلطان باہوؒ کے عرس کے موقع پر محفل کلام باہوؒ منعقد ہوئی۔ جس میں معروف گلوکار عمران شوکت علی، عدیل برکی، سجاد بری اور ندیم اقبال باہو نے کلام باہو پیش کر کے حاضرین سے بھر پور داد حاصل کی۔ مہمان خصوصی حضرت سلطان نیاز الحسن نے اس موقع پر فرمایا کہ باہو اکیڈیمی حضرت سلطان باہو کے فارسی کلام کا اردو ترجمہ چھاپنے کے علاوہ ان پر تحقیق کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے خوبصورت محفل کلام باہو منعقد کرنے پر پلاک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ خدا ہمیں صوفیوں کی اس دھرتی کو امن کا گہوارہ بنانے کا حوصلہ عطا کرے۔ ڈائریکٹر پلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے حاضرین محفل اور مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پلاک صوفی شاعروں کے حوالے سے تحقیقی کام کر رہا ہے اور صوفیوں کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، ڈاکٹر نذیر چوہدری، سعد اللہ شاہ، شہباز دانش، ثمن بٹ، یوسف پنجابی، رضا خورسند، چوہدری انوار احمد، طفیل شریف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -